• Bhaddar Road, Guliana, Tehsil Kharian, Gujrat, Pakistan

School Events

NCS Main Campus Guliana

Complete List of School Events

01

Iqbal Day 2024

To pay a humble tribute to the national poet, Dr. Allama Muhammad Iqbal, and to revitalize his thoughts, the 9th November 2024, Iqbal Day, was celebrated with national pride at National Cadet Schools, Main Campus Guliana.
The function was organized in the school auditorium. The programme started with the recitation and translation of the verses from the Holy Quran.

All four houses of the school had prepared their presentations on Iqbal’s thoughts. The presentations were marked by the judges and the positions were announced.

At the end of the function, the chief guest of the occasion, the principal of NCS, Prof. Muhammad Omar Usmani addressed the audience with his thought-provoking words. He urged the youth to comprehend the true spirit of Iqbal’s philosophy and to practically apply it in their lives.

M. Omar       09 Nov 2024       Events Section

02

Seerat ul Nabi Conerence

The Seerat-e-Nabi Conference at National Cadet Schools, Main Campus, Guliana was a powerful tribute to the life and teachings of Prophet Muhammad (PBUH). This inspiring event aims to deepen students' understanding of the Prophet’s (PBUH) exemplary character, compassion, and guidance for humanity. Through insightful speeches, recitations, and reflections, students and speakers explore the values of empathy, patience, and kindness that the Prophet (PBUH) embodied, fostering a spiritual and moral foundation in our school community.

M. Omar       16 Sep 2024       Events Section

03

Punjabi Culture Day

ساڈی شان پنجابی
ساڈی جان پنجابی
نیشنل کیڈٹ اسکولز مین کیمپس گلیانہ، گجرات دے وچ ننھے منھے کیڈٹس دی طرفوں بہترین پنجابی کلچر ڈے منایا گیا۔

M. Omar       14 Mar 2024       Events Section

04

Annual Convocation 2024

نیشنل کیڈٹ اسکولز مین کیمپس گلیانہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں تقسیم انعامات کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کوہ نور بینکوئٹ ھال گلیانہ میں کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی سید اسد مظفر ڈی پی او گجرات تھے۔

تقریب میں نیشنل گروپ آف کیڈٹ اسکولز کے چئیرمین پروفیسر محمد عمر عثمانی، ڈائریکٹر وپرنسپل مین کیمپس گلیانہ پروفیسر محمد عثمان حیدری، راحیل عارف پی ایس او ٹو ڈی پی او گجرات، مس غازیہ خاور چٹھہ انچارج آئی ٹی گجرات پولیس، شاہد حسنین گوندل ایس ایچ او تھانہ گلیانہ، ڈاکٹر محمد عباس چوھدری سابق چئیرمین یونین کونسل گلیانہ، پروفیسر فیصل جنجوعہ ڈائریکٹر ایفا اسکول سسٹم لالہ موسٰی، پروفیسر عدنان حسن پرنسپل پنجاب کالج منڈی بہاؤالدین، پروفیسر راجہ محمد انصر محمود ڈائریکٹر دی کیڈٹ اسکول کھاریاں، مس اقرا نورین پرنسپل آمنہ ڈگری کالج گلیانہ، پروفیسر محمد اعجاز پرنسپل گورنمنٹ ھائی اسکول گلیانہ، الطاف حسین یاد ڈائریکٹر دی ویلجرز اسکول باھروال، پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد بشیر پی ایچ ڈی گلیانہ، چوھدری وقاص منور گلیانہ، چوھدری عامر الیاس مہر گلیانہ، چوھدری محمد افضل ھنج، پروفیسر فیصل نوید گلیانوی، مس شازیہ ڈھل گجراں، مس ثوبیہ شفقت سابق پرنسپل دی کیڈٹ سکول گلیانہ، شیخ فخر الاسلام فیصل صدر پریس کلب گلیانہ، آصف عطاری جنرل سیکرٹری پریس کلب گلیانہ سمیت دیگر اساتذہ کرام، سٹاف و عملہ، طلبہ و طالبات اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پرسکول ہذٰا کے طلبہ و طالبات نے خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کئے جنہیں حاضرین نے بہت پسند کیا اور خوب سراہا۔

مہمان خصوصی ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا کہنا تھا کہ ذہین اور قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال نئی نسل قومی امنگوں اور امیدوں کا مرکز و محور ہے اور وطن عزیز کی ترقی کے لئے بچوں کی سائنسی بنیادوں پر تعلیم و تحقیق نہایت اہم اور ناگزیر ہے کیونکہ دنیا میں انہی قوموں نے ترقی کی ہے جنہوں نے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیا اور اعلیٰ تعلیم ہی دنیا میں بقا اور عزت و عظمت کا واحد راستہ ہے۔

جبکہ چئیرمین نیشنل گروپ آف کیڈٹ اسکولز پروفیسر محمد عمر عثمانی نے ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ یہ ڈی پی او صاحب کی علم دوستی، علم پروری اور اسکولوں سے محبت ھے کہ آج وہ نیشنل کیڈٹ اسکول گلیانہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں موجود ھیں اور ھمارے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے وہ یہاں تشریف لائے ھیں جس پر ھم ان کے ممنون ھیں، انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے ہمہ وقت کوششوں کو وژن بنا کر اس شعبے کو اختیار کیا گیا ہے کیونکہ ملک و قوم کی خدمت کا اس سے بڑھ کر کوئی اور طریقہ ممکن نہیں ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ دیگر تمام شعبوں کے لئے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افراد براہ راست تعلیم کے ذریعے ہی تیار کیے جاتے ہیں۔

پرنسپل و ڈائریکٹر سکول ھذا پروفیسر محمد عثمان حیدری کا کہنا تھا تعلیم یافتہ قوم ہی ترقی یافتہ ملک کی بنیاد ہے اور اپنی قوم کے ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا مشن قومی مشن ہے اور اس پر پورے جوش و جذبہ سے گامزن رہیں گے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو زبردست سراھا اور انہیں پروقار تقریب کے اھتمام پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر چئیر مین نیشنل گروپ آف کیڈٹ اسکولز پروفیسر محمد عمر عثمانی اور پرنسپل اینڈ ڈائریکٹر سکول ھذا پروفیسر محمد عثمان حیدری کی جانب سے ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کو یادگاری شیلڈ بھی دی گئی۔

M. Omar       24 Feb 2024       Events Section

Newsletter Subscription

Get latest news & updates